Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی سی بی نے اپنے آن لائن مرچنڈائز پروگرام کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آن لائن مرچنڈائز پروگرام کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔
یہ پروگرام 14 ستمبر بروز منگل سے شروع ہوجائے گا، جب شائقین کرکٹ http://www.shop.pcb.com.pk پر پاکستان کرکٹ کے آفیشل اسٹور سے خریداری کرسکیں گے۔
اس آن لائن اسٹور پر میچ، ٹریننگ اور سفری سامان وغیرہ دستیاب ہوں گے۔
دنیا بھر میں موجود شائقین کرکٹ پی سی بی کی اس مرچنڈائز سے اشیاء بک کرواسکیں گے، جس سے مداحوں کو WearYourPassion ہیش ٹیگ کو پروموٹ کرنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی آفیشل مرچنڈائز کا آغاز کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ ہر مداح کی خواہش ہوتی کہ وہ اپنی پسندیدہ ٹیم کی اشیاءخریدے یا زیب تن کرے اور اس آن لائن اسٹور پر یہ سہولت مہیا کی جائے گی۔
سلمان نصیر نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ میں ایک میراث موجود ہے اور اس تناظر میں ہم نے اس پروگرام کا آغاز آن لائن اسٹور پر پی سی بی لیگیسی سیریز سے کیا ہے، جسے آہستہ آہستہ دیگر سامان سے بڑھایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button