Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

خطے کی بدلتی صورتحال اور کفایت شعاری معاملات : پی ایس ایل 11 دو مقامات تک محدود؛ افتتاحی تقریب منسوخ، اسٹیڈیم میں شائقینِ کرکٹ کا داخلہ ممنوع ہوگا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی ایس ایل کی پریس کانفرنس شائقینِ کرکٹ کو اداس کر گئی، پی ایس ایل 11 صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ، افتتاحی تقریب بھی منسوخ کردی گئی ہے، شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کرانے اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگا تاہم کفایت شعاری اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ کو صرف دو شہروں میں اور تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے، شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے پش نظر وزیر اعظم نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا تھا، ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول دیں گے جس میں کھلاڑیوں کی موومنٹ کم سے کم رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد لازمی ہوگا، فرنچائز کو گیٹ منی پی سی بی دے گا، ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے انٹرنیشنل پلئیر ایک دو روز میں آنا شروع ہوجائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ جب تک کرائسز چل رہا اس وقت تک اسٹیڈیم میں کراؤڈ کو اجازت نہیں ہوگی، حالات نارمل ہوئے تو کراوڈ کو اسٹیڈیم میں آنے کی آجازت دے دی جائے گی، نہیں معلوم کہ موجودہ جنگ کب تک رہے گی، اگر حکومت سبسڈی نہ دیتی تو ڈیزل پانچ سو سے اوپر چلا جاتا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button