جنوبی پنجاب کے نئے ٹیلنٹ کی تربیت کے پروگرام کا آغاز
غیرملکی فرم کی امداد سے جنوبی پنجاب کے نئے ٹیلنٹ کی تربیت کے پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔
غیر ملکی فرم کی طرف سے ایک ہزار ڈالر کا امدادی چیک گزشتہ روز سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے حوالے کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی شرکت کی۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور تربیت کے پروگرام پر عملدرآمد سے گراس روٹ لیول پر آغاز سے ابھرتے ہوئے ایک گروپ کرکٹرز کی صلاحیتوں میں چھوٹی عمر سے نکھار آئے گا ، اور سینئر کرکٹرز کو اپنی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ مہارت کو بہتر بنانے کا موقع میسر آئے گا۔
دریں اثناء غیر ملکی فرم کی طرف سے ایک ہزار ڈالر کا امدادی چیک سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ محمد انیس نے سی ای او ڈاکٹر محمد عبدالصبور کے ہمراہ وصول کیا ۔
اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس غیر ملکی امداد سے جنوبی پنجاب کے کوچز کیلئے کوچنگ میں معاون جدید سامان کی خریداری کی گئی ہے اور یہ جدید اسیسریز، کوچنگ بیگ، جنوبی پنجاب کے کوچز کو دیئے جائیں گے۔