Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز : فاسٹ باؤلرز کو بچانے کےلئے فارمولا تیار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلرز کو انجری بچانے کےلئے فارمولا تیار کرلیا۔

تفصیل کے مطابق پی سی بی اپنی فاسٹ بیٹری کی بڑھتی ہوئی انجری سے پریشان ہے، اب بڑوں نے سر جوڑ لئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں۔
فاسٹ باؤلنگ پر انحصار کرنا پڑے گا؛ انگلش کپتان، جیت کےلئے میدان میں اتریں گے۔ بابر اعظم

شاہین شاہ آفریدی کے بعد حارث روف بھی زخمی ہوکر کھیل سے باہر ہیں، جبکہ سارا دباؤ کم تجربہ کار باؤلرز پر ہے ۔

ایسے میں انگلینڈ کے خلاف بڑی سیریز کےلئے کوئی فاسٹ باؤلر دستیاب نہیں ہے۔

ایسی صورتحال سے نمٹنے کےلئے بورڈ حکام نے پلاننگ تیار کرلی ہے، اور روٹیشن پالیسی نافذ کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تصدیق کی ہمارے فاسٹ باؤلر تینوں فارمیٹ میں اپنی فارمینس دے رہے ہیں ، جس کی وجہ سے ان کو فٹ رہنے میں مشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔

اس لئے اب پلان تیار کررہے ہیں کہ کون سے باؤلر کو کب اورکیسے میدان میں اتارنا ہے، اس پلان سے ہم مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچ سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button