پی سی بی کی ملتان ٹیسٹ کے اختتام کا انتظار کئے بغیر سلیکشن کمیٹی کی ترتیب نو
پاکستان کرکٹ بورڈ ملتان ٹیسٹ کےاختتام کا انتظار کئے بغیر سلیکشن کمیٹی کی ترتیب نو کردی، کپتان اور ہیڈ کوچ کو کمیٹی سے نکال دیاگیا،سلیکشن کمیٹی سے کپتان اور کوچ باہر،پلیئنگ الیون میں بھی اختیار ختم کر دیا گیا ۔
ملتان ٹیسٹ کا ابھی نتیجہ نہیں آیا، پاکستان نے صرف برتری ہے لیکن پہلی اننگ کی شاندار کارکردگی پر کچھ فیصلے ابھی سے ہوگئے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کی تعداد7 سے گھٹاکر 5 کردی ہے۔
کپتان شان مسعود اور ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو نکال دیا گیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی اراکین کی تعداد 5 کر دی، سلیکشن کمیٹی میں صرف پانچ اراکین شامل ہونگے۔
پی سی بی کےمطابق اراکین میں کپتان اور ہیڈ کوچ شامل نہیں ہونگے، عاقب جاوید، علیم ڈار ،اسد شفیق، اظہر علی اورحسن چیمہ اراکین میں شامل ہیں۔
پی سی بی نے نان ووٹنگ اراکین بھی ختم کر دیئے، سلیکٹرز کوچ اورکپتان سےمشاورت کر کے ٹیم کا اعلان کریں گے، پلیئنگ الیون میں بھی سلیکٹرز کا کردار بڑھا دیا گیا ہے، سلیکٹرز ہی حتمی شکل دیں گے جبکہ کپتان وکوچ کی صرف مشاورت ہوگی۔