Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام انٹر سکولز ٹورنامنٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا، 281 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکول کے سلسلہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بیکن سکول نے پہلے کھیلتے ہوئے دس وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے، عبدالرحمن 58۔ معاذ احمد 50 اور احتشام احمد نے 22 رنز بنائے، ملت سکول کی طرف سے رئیس احمد علی عثمان اور شعیب ظفر نے دو دو جبکہ مبین خان اور حسن خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی بعد میں کھیلتے ہوئے ملت ہائی سکول 93 کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوگئی، انشال پاشا 45، حسیب ظفر 10، رنز بنائے بیکن ہاوس کی طرف سے محمد مہمند بن نثار نے پانچ عبدالرحمن تین اور محمد یحیی نے دو وکٹ حاصل کیں، مین آف دی میچ محمد مہمند بن نثار مین آف دی میچ رہے، وسیم شاہ عبدالروف ایمپائرز اور عماد حسن آفیشل سکور تھے۔

دوسرے میچ میں مسلم پبلک سکول بلی والا ملتان نے ریکارڈ اوپننگ پارٹنرشپ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 281 رنز بنائے، عرفان خدا بخش نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 176 اور محمد عبداللٰلہ خان نے 91 رنز بنائے بعد میں کھیلتے ہوئے ملتان پبلک سکول اینڈ کالج 90 کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوگئی، حسین عباس 22 شاہزین ہمایوں 18 رنز بنائے، مسلم سکول بلی والا کی طرف سے علی رضا نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ حاصل کیں، مینم رحمان نے تین وکٹ حاصل کیں عرفان خدا بخش مین آف دی میچ رہے، محمد جمیل کامران اور بلال حنیف ایمپائرز جنید اقبال سکورر تھے۔

آج گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کلمہ چوک اور زکریا پبلک سکول ملتان کے مابین میچ ڈسٹرکٹ سپورٹس گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button