Breaking NewsSportsتازہ ترین
پی سی بی نے مینز کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول جاری کردیا، 3 ون ڈے میچز کی سیریز ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
دورے کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم 9 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچے گی، ٹیم 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائے گے۔
یاد رہے کہ یہ جولائی 2025 کے بعد پاکستان کا بنگلہ دیش کا دوسرا دورہ ہوگا۔جولائی 2025 میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز بنگلہ دیش نے جیتی تھی۔
مئی/جون 2025 میں بنگلہ دیش نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز تین صفر سے جیتی تھی۔



















