پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان، پہلا میچ 26 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان، 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں 11 میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، دو نئی ٹیمیں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز ہیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز چھ شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ فیصل آباد اور پشاور پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
ہر ٹیم لیگ مرحلے میں دس میچز کھیلے گی، پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں ایک کوالیفائر بھی شامل ہے ۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے 15 میچز شیڈول کیے گئے ہیں ۔
فیصل آباد میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سات میچز کھیلے جائیں گے۔
پشاور کا عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کی میزبانی کرے گا۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں چار میچز، تمام میچز میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے۔
نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھ میچز شیڈول کئے گئے ہیں
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔



















