خواتین کرکٹ سیزن 26-2025 کا کیلنڈر جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وویمن کرکٹ ٹیم سیزن کیلنڈر جاری کردیا ہے۔
قومی وویمنز ٹیم اگست میں آئرلینڈ جائے گی جہاں آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
جنوبی افریقہ وویمنز ٹیم ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ لاہور میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16 سے 22 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

وویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے دو نومبر تک کھیلا جائے گا، پاکستان وویمنز ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
پاکستان وویمنز ٹیم 7 فروری سے 2 مارچ 2026 تک جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔
دورہ جنوبی افریقہ میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شامل۔
اپریل 2026 میں زمبابوے وویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ زمبابوے کے خلاف سیریز 24 اپریل سے 11 مئی تک کھیلی جائے گی۔
سیریز میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شامل۔
وویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں شیڈول ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں شریک ہوں گی۔
پاکستان انڈر 19 وویمنز ٹیم اس سال دسمبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ بنگلہ دیش کے دورے پر پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ نیشنل وویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 6 سے 24 نومبر تک کراچی میں ہوگا۔
نیشنل وویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 24 مارچ سے 17 اپریل 2026 تک کراچی میں ہوگا۔ دونوں قومی ٹورنامنٹس ڈبل لیگ فارمیٹ پر کھیلے جائیں گے۔خواتین انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے 6 اکتوبر تک کراچی میں ہوگا۔
اس سال اکتوبر میں خواتین کا انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بھی شیڈول ہے ل۔
ہیڈ اف ویمن کرکٹ ٹیم رافیہ حیدر کا کہنا یے کہ 2025-26 کا شیڈول کھلاڑیوں کو کھیلنے کے اچھے مواقع دے گا، نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے پاتھ ویز پروگرام مضبوط ہو رہا ہے، انڈر 19 ٹورنامنٹ اور بنگلہ دیش کا دورہ نوجوانوں کیلئے بڑا موقع ہے، نیا سیزن اہم ہے،دو ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹس سامنے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اچھے حریفوں کے خلاف کھیلنے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوگی۔خواتین کرکٹ میں ڈیپارٹمنٹس کا ٹورنامنٹ شامل کرنے پر بات چیت جاری ہے۔




















