Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی سی سی سی کے ملازمین کو تنخواہیں اور بقایاجات اگلے ماہ جاری کردئے جائیں گے : رانا محمود الحسن

معیشت کے استحکام کے لئے کپاس کی ترقی وتحقیق ناگزیر ہے ، جس کے لئے حکومتی سطح پر ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی ، جبکہ پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) کے ملازمین کے گزشتہ کئی سالوں کے بقایاجات اور تنخواہیں اور پینشنز اگلے ماہ ادا کر دی جائیں گی۔

یہ بات سینیٹر رانا محمود الحسن نے ایمپلائرز فیدریشن آف پاکستان،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) ،نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن (این پی او) اور پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) کے مشترکہ تعاون سے سنٹر ل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں منعقدہ پنجاب زرعی پیداواری کنونشن کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زرعی شعبہ میں ترقی کے لئے جدید تحقیق کا ہونا ضروری ہےز اور حکومت کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی احمد مجتبیٰ گیلانی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ ممکن ہے، اور موجودہ حکومت زرعت کی ترقی کے لئے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے پی سی سی سی کے مسائل کے حل کے لئے بھی اپنی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

معروف صنعتکار رانا اقبال سراج نے پنجاب زرعی پیداواری کنونشن کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ جب تک ریسرچ پر فنڈنگ نہیں کی جائے گی زرعت کے شعبہ میں ترقی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے زرعی شعبہ میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی اہمیت پر زور دیا جس کے بغیر ہم جدید دنیا کے ساتھ چل نہیں سکتے۔

ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ سی سی آر آئی ملتان کپا س کی کاشتکاری کے حوالہ سے ایمپلائرز فیڈریشن، این پی او اورآئی ایل او اور کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے اداہ ہذا میں کپاس کے میدان میں ہونے والی جدید تحقیق اور کپاس کی اقسام بارے تفصیل سے بتایا۔

پنجاب ایگریکلچرل پرودکٹویٹی کنونشن میں لیبر قوانین کے تحت مزدوروں کے بنیادی حقوق اور ان کی صحت بارے حفاظتی اقدامات، زرعی شعبہ میں کام کرنے والے کسان مزدور خواتین کے بنیادی حقوق ، ان کی تنظیم سازی اور چائلڈ لیبر قوانین کی آگاہی کا فقدان بارے میں بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔

زرعی کنونشن سے پی سی جی اے کے چیئرمین چوہدری وحید ارشد ،پنجاب ایگریکلچر پروڈکٹویٹی کنونشن سے فصیح الکریم،سینئر ایڈوائزر ، ایمپلائرز فیدریشن آف پاکستان، جنوبی پنجاب صدر پاکستان ورکرز کنونشن مختار اعوان،اعجاز احمد،نیشنل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر آئی ایل او، سابق چیئرمین پی سی جی اے سہیل محمود ہرل، گلفام میمن، ا نچارج این پی او ملتان نجینئرصدرالدین گیلانی،مس نزہت جہاں و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button