Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیوسٹی میں پی سی آر لیبارٹری کا قیام

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ فارمیسی میں پی سی آر لیباٹری جدید سائنسی تقاضوں کے مطابق قائم کر دی گئی ہے۔
پی سی آر لیباٹری کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کیا۔
اس موقعہ پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جدید پی سی آر لیبارٹری کے قیام کا مقصد طلباء کو سائنٹیفک تکنیکوں سے روشناس کرانا ہے۔ مالیکیولر اور فارماکالوجی کی ریسرچ کو فروغ دینا ہے، اس لیبارٹری کو بوقت ضرورت معاشرے کی باقی طبی ضروریات مثلاً کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔ جہاں پر اساتذہ و طلباء اور عوام کے لیے معیاری رزلٹ نہایت ہی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔
اس موقعہ پر چیئرمین شعبہ فارماکالوجی ڈاکٹر محمد عمران ، فیکلٹی ممبران و دیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button