حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم قائدین کا فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنےکا فیصلہ

سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنےکا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا مشاورتی اجلاس ہوا، حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں ایم کیوایم، مسلم لیگ (ق)، اے این پی کے قائدین، بلوچستان عوامی پارٹی، بی این پی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی شریک تھے۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی اجلاس میں شریک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں مستقبل کی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے، تمام قائدین کا ممکنہ صورتحال میں متفقہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا ہے۔


















