Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پیس کیپٹنز لیگ آج سے بی زیڈ یو گراونڈ میں شروع ہوگی

پاکستان پیس کیپٹنز کی جانب سے کرکٹ میچز کی لیگ اور مختلف سماجی سرگرمیوں کے ذریعے خطے میں امن ،رواداری اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے اقدامات اٹھائے جائینگے۔

پراجیکٹ پاکستان پیس کیپٹنز کی لانچنگ تقریب کا افتتاح انٹرنیشنل فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے کیا تھا۔

انیسہ ڈار پراجیکٹ منیجر پاکستان پیس کیپٹنز کا کہنا تھا کہ کھلاڑی تحمل مزاج ہوتے ہیں جوکہ موثر پیس پروموٹر ثابت ہوسکتے ہیں یقینا یہ پیس کیپٹنز کرکٹ میچز کے ساتھ ساتھ اپنے معاشرے میں سماجی استحکام کےلئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔

اس ضمن میں چار یونیورسٹیوں ، دو مدارس اور کمیونٹی کے 180 طلباء وطالبات کی 12 ٹیموں کے مابین 33 کرکٹ میچز بشمول فائنل اور سیمی فائنل کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ کوچ عائشہ شکور نے کہا کسی بھی کھیل کی ٹیم سے ہی ہم تنوع ، قبولیت اور ہم آہنگی کو زیادہ بہتر طور پرسمجھ سکتے ہیں۔

کرکٹ کوچ علی عمر نے کہا کہ سپورٹس مین سپرٹ میں سب کو تسلیم کرنا ہوتا ہے اور جیت ہار دونوں کے امکانات ذہن میں ہوتے ہیں مگر ایک اچھا سپورٹس مین کبھی منفی طرز عمل، مایوسی یا شدت کو اختیار نہیں کرتا، یہی فارمولا ہم نے ہر جگہ اختیار کرنا ہے کہ سب کا احترام یقینی ہو اور خود میں تحمل و برداشت پیدا کرکے اپنے اچھے رویوں کے ذریعے سماج کی فضا کو خوشگوار بنایا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button