Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایگزامینیشن کے تحت مڈ ٹرم امتحانات، سکول بیسڈ اسسمنٹ کا تجربہ ناکام

پنجاب ایگزامینیشن کے تحت مڈ ٹرم امتحانات میں سکول بیسڈ اسسمنٹ کا تجربہ ناکام ہوگیا۔

سوالیہ پیپرز انگریزی میں چھپ کر آنے سے صوبہ بھر میں لاکھوں طلباء تاریخ، جغرافیہ، ریاضی اور سائنس کے مضامین میں فیل ہوگئے ہیں، مذکورہ تمام مضامین کی کتابیں اردو میڈیم میں چھاپی ہی نہیں گئیں۔ لاہور میں بھی مڈ ٹرم امتحانات کے نتائج صرف 40 فیصد رہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سوالیہ پیپر انگریزی میں ہونے کے باعث پچاس فیصد بچوں کو سوال پڑھنا ہی نہیں آتا، جن بچوں کو سوال پڑھنا آتا تھا، انھیں سمجھ ہی نہیں آیا کہ جواب کیا دینا ہے۔

اساتذہ یونین نے آئندہ سال سلیبس اردو میں چھاپنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب والدین کا کہنا ہے کہ بیشتر اساتذہ کو بھی انگریزی میں سلیبس پڑھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، بچے گھر میں بھی انگریزی نصاب ہونے کیوجہ سے پڑھنے سے قاصر ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ تعلیم کسی بھی قسم کا جواب دینے سے گریزاں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات اور پالیسی پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button