نویں کے خراب نتائج نے 5 ویں اور 8 ویں کے امتحانات پیکٹا کے حوالے کرنے کا فیصلہ

پنجاب ایجوکیشنل ،ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) اس سال سے پانچویں اور آٹھویں کا امتحان لے گی۔
فیصلہ نہم کے امتحان کے برے نتائج آنے کے بعد کیا گیا، اس سے قبل وزیر تعلیم نے سب سے پہلے اساتذہ کو نویں کے برے نتائج کا ذمہ دار قرار دے دیا ل، اس پر کوئی انکوئری کمیٹی تشکیل نہیں دی جا سکی، جس کے بعد اس ذمے داری کے کئی اور فیکٹر نکل آئے۔
جس پر 5ویں اور 8ویں کے امتحانات پیکٹا کے حوالے کرنے کافیصلہ کیاگیا تاکہ سکول وائز امپرومنٹ پلان بنایا جائے، جس میں طلباء کے سیکھنے کی کمزوریوں اور پڑھانے کے طریق کار کے مابین فرق کو جانچا جائے اور تجویز کیا جائے کہ نتائج کو کیونکر بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
اس کے سدباب کے لیے مختلف تدبیر اپنائی جائیں ہر استاد کو تدریسی ڈیوٹی کو درست طرح سے اختیار کرنے کو یقینی بنانے کی زمہ داری دی جائے پیکٹا اور تعلیمی بورڈز کے نتائج کے لحاظ سے ہر استاد کی کارکردگی جانچیں گے۔




















