Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہشتم کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے لئے ہدایات جاری

پنجاب ایجوکیشن، کری کیولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی نے پنجاب بھر میں جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں اب جماعت ہشتم کا امتحان سالانہ بنیادوں پر ایک معیاری اسیسمنٹ فریم ورک کے تحت منعقد کیا جائے گا تاکہ تعلیمی نتائج میں یکسانیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

جماعت ہشتم کے امتحانات مارچ 2026 کے پہلے ہفتے میں منعقد کیے جائیں گے، امتحانی عمل کی مؤثر نگرانی، بہتر رابطہ کاری اور بروقت انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اضلاع میں فوکل پرسنز کی نامزدگی ضروری قرار دی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق تمام چیف ایگزیکٹو افسران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ایک ڈسٹرکٹ فوکل پرسن (ڈی ای او) اور ایک ڈسٹرکٹ فیسلیٹیٹر/رجسٹرار (ڈیپارٹمنٹل امتحان) نامزد کریں، ترجیح ایسے افسران کو دی جائے گی جو امتحانی نظام اور انتظامی امور کا تجربہ رکھتے ہوں۔

نامزد افسران کی مکمل تفصیلات، جن میں نام، عہدہ، موبائل نمبر، سرکاری رابطہ نمبر اور سرکاری ای میل ایڈریس شامل ہوں، تین دن کے اندر ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ امتحانات سے متعلق آئندہ منصوبہ بندی اور ہم آہنگی بروقت مکمل کی جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button