Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پہلی بار آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان ای شیٹ پر لینے کا فیصلہ

مارچ میں ہونے والے امتحانات میں امیدواروں کی جوابی کاپیاں سکین کر کے چیک کی جائیں گی تاکہ نتائج میں شفافیت اور تیزی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ بھر سے تقریباً 10 لاکھ امیدوار آٹھویں بورڈ کے امتحان میں شرکت کریں گے۔ سوالیہ پیپرز کی ترسیل کے لیے پاکستان پوسٹ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے جو صوبے کے تمام اضلاع تک پیپرز پہنچائے گا۔

پیپروں کی کولیکشن متعلقہ اضلاع کے سی ای او ایجوکیشن کے ذریعے کی جائے گی۔ صوبہ بھر کے اسکولوں میں امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا جبکہ نتائج کا اعلان ایک ماہ بعد 9 اپریل کو کیا جائے گا۔

اس امتحان میں صرف چار مضامین اردو، سائنس، انگریزی اور حساب شامل ہوں گے جبکہ دیگر مضامین کا امتحان متعلقہ اسکول انتظامیہ خود لے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button