زکریا یونیورسٹی : انجینئر ملک رفیق کے گرد گھیرا تنگ، پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع
زکریا یونیورسٹی کے انجینئر الیکٹریکل ملک رفیق کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا آغاز ہوگیا، 2 اگست کو طلب کرلیاگیا ۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے انجینئر ملک رفیق کے خلاف پیڈا ایکٹ تحت کارروائی کی منظوری سینڈیکیٹ نے نے دی تھی، جس کے بعد انکوائری افسر تعینات کردیا گیا۔
سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم شہزاد قریشی نے ملک رفیق کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیاہے کہ سینڈیکیٹ کی منظوری کے بعد پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی ذمے داری داری دی گئی ہے۔
آپ پر الزام ہے کہ اپ ڈیوٹی سے 13دسمبر20219 سے غیر حاضر ہیں اپ کے گھر میں غیر اخلاقی اور مشکوک سرگرمیاں ہورہی ہیں، اور ان سرگرمیوں پر اپ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ اپ کے خلاف تھانہ الپہ میں تین ایف آئی آر درج ہوئیں، جبکہ تھانہ کوتوالی میں قتل کا مقدمہ درج ہوا۔
اس تناظر میں آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپ 2 اگست کو زیر دستخطی کے آفس میں پیش ہوکر اپنا موقف بیان کریں، اور اس سلسلے میں کوئی دستاویزات دینا چاہتے ہیں تو وہ بھی ساتھ لیکر آئیں ۔