Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ شیڈول جاری کردیا

الحاق شدہ پرائیویٹ سکولز کا تعلیمی معیار جانچنے کیلئے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ شیڈول جاری کردیا۔
فیصلے کے مطابق سکولز کو کیو اے ٹی کے لیے کونٹنٹ بک،ماڈل پیپر،سپلمنٹری سلیبس پیف فراہم کرے گا۔
پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن سکولز میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد فروری2023 سے کریگا۔
شیڈول سے متعلق پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے کے مطابق پیف سکولوں میں نئے تعلیمی سال کاآغاز یکم اگست2022سے ہوگا،متعلقہ سکولز طلباء کو کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی بھرپور تیاری کرائیں۔




















