Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پارٹنر تعلیمی اداروں میں حفظ قرآن کرانے کا فیصلہ

پیف کے سکولوں میں حفظ قرآن کرایا جائے گا، پنجاب کے 7 ہزار سے زائد سکولوں سے تفصیلات مانگ لیں۔
پارٹنر سکولوں کو حفظ قرآن کلاسز کیلئے 15 فروری تک درخواست جمع کرانا ہوگی۔
پیف حکام کا کہنا ہے کہ سکولوں سے ڈراپ آؤٹ شرح کم کرنے کیلئےحفظ قرآن کرانےکا فیصلہ کیا ہے، جبکہ حفظ قرآن میں داخلہ لینے والے طلباء سکول چھوڑ جاتے ہیں۔
پیف سے منسلک سکولوں میں حفظ قرآن کی خصوصی کلاسز کا اجراء ہوگا۔



















