Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف : ایجوکیشن واؤچر سکیم کے 347 سکولوں کے کیسز مسترد

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے ایجوکیشن واؤچر سکیم فیزب16 کے لئے پالیسی جاری کردی ، 347 سکولوں کے کیسز مسترد کردیے گئے۔

تفصیل کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نےجاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ ایجوکیشن واؤچر سکیم فیز 16 کو کووڈ19 کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگیا تھا، جس پر دوبارہ کام شروع کردیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں کچھ سکولوں کے ساتھ معاہدہ ہوگیا تھا کچھ کے کیسز مسترد کردئے گئے، جنہوں نے اپیل کی تھی ، 2022 میں سکولوں کے بار بار اصرار کے بعد فاونڈیشن انتظامیہ نے انقلابی قدم اٹھائے ہیں۔

ایسے سکول جن کے ساتھ 2020 میں معاہدہ ہوگیا تھا ان کو داخلے کرنے کی اجازت دے دی گئی، جبکہ دیگر سکولوں کے بارے میں ٹیموں کی وزٹ رپورٹ کی روشنی میں حتمی سفارشات تیار کی گئی ہیں، جن کے مطابق 17سکولوں کے ساتھ فوری طور پر معاہدہ طے کیا جائے گا، 63سکولوں کا کیس اپیل کمیٹی میں جائے گا، 7سکولوں کے بارے میں کارروائی جاری ہے ، جبکہ 347 سکولوں کے کیسز مسترد کردیے گئے۔

ان سب سکولوں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے ، جو سکول معاہدے کے لئے منتخب ہوگئے ہیں، وہ اپنی تمام دستاویزات تیار رکھیں جیسے ہی کال دی جائے فوری طور پر معاہدہ طے کیا جائے گا، جبکہ جن کے کیس اپیل کمیٹی میں جانے ہیں یا جن کی کارروائی جاری ہے وہ بھی اپنے کیسز تیار کرکے رکھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button