Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف : ایجوکیشن وؤچر سکیم (ای وی ایس) فیز 17”شہرِ علم” پروجیکٹ لانچ کردیا گیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایجوکیشن وؤچر سکیم (ای وی ایس) فیز 17”شہرِ علم پروجیکٹ“ ضلع بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، رحیم یار خان، ملتان، مظفر گڑھ، راولپنڈی اور شیخوپورہ میں لانچ کر دیا ہے۔
اس منصوبہ کے تحت تقریباً 84ہزار آؤٹ آف سکول بچوں کو پیف کے سکولوں میں تعلیم فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع لاہور کی 23، بہاولپور کی 38، فیصل آباد کی 19، گوجرانوالہ کی 5، رحیم یار خان کی 35، ملتان کی 1،مظفرگڑھ کی 30، راولپنڈی کی 04 اور شیخوپورہ کی 64 منتخب شدہ یونین کونسلز/وارڈز سے پرائیویٹ سکول مالکان درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

آن لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 12اگست2023ہے۔ آن لائن درخواست کا دستخط شدہ پرنٹ بمعہ دستاویزات کی مصدقہ نقول کے ساتھ بزریعہ ڈاک کوریئر بنام ڈائریکٹر ایجوکیشن واؤچر سکیم 52-L، گلبرگ تھری، نزد کلمہ چوک،لاہور بھجوانے کی آخری تاریخ 16اگست 2023ہے۔

شہرِ علم پروجیکٹ کے تحت درخواستیں جمع کروانے کی دیگر تمام تر تفصیلات پیف کی ویب سائیٹ ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button