Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف کی سٹرکوں کے کنارے سکولوں کے بچوں کی حفاظت کےلئے نئی ہدایات

پیف نے سٹرکوں کے کنارے سکولوں کے بچوں کی حفاظت کےلئے نئی ہدایات جاری کردیں ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ایسے سکول جو بڑی شاہراہ کے قریب واقع ہیں ، سکول انتظامیہ ٹریفک پولیس کی مدد سے بچوں کی آمد اور جانے کے اوقات میں سڑک عبور کرتے ہوئے محفوظ آمدورفت یقینی بنائیں ۔
ایسے سکول جوریلوے لائن اور ندی کے کنارے واقع ہیں سکول انتظامیہ اپنی نگرانی میں ریلوے لائن اورندی پار کرائے گی ۔
چھٹی کے اوقات میں تمام بچوں کو یکدم باہر نہ نکالیں ، والدین یا جو نامزد افراد ہوں ان کے ساتھ ہی بچوں کے بھیجاجائے ۔


















