Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکول اوقات کار پر عملدرآمد کرانے کا حکم جاری کردیا
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پیف کے پارٹنر سکولوں میں سیشن 2023-24 کی ریگولر مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے، سکول انفارمیشن سسٹم میں درج طلباء کی مکمل جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
مشاہدے میں آیا ہے کہ پیف پارٹنر سکولز میں حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ٹائم ساڑھے نو بجے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے اور طلباء کے تاخیر سے آنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے، جس سے تصدیق کا عمل متاثر ہوتا ہے۔
اس لئے تمام سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کیجاتی ہے کہ وہ سکول ٹائمنگ پر مکمل عمل کریں ۔