Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف نے موسم گرما کی تعطیلات میں بچوں کی تعداد برقرار رکھنے کی ہدایت کردی
جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ کہ بعض پارٹنر سکول مالکان گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد بچوں کے نام خارج کر دیتے ہیں، اس سے سکول کی کارکردگی پربھی برا اثر پڑتا ہے اور پیف کے اہداف بھی متاثر ہوتے ہیں۔
اس وقت ملک میں کروڑوں بچے سکولوں سے باہر ہیں اگر یہ سلسلہ پیف میں بھی جاری رہا تو مزید بچے سکولوں سے باہر ہو جائیں گے، اس طرح تعلیمی انقلاب کا خواب پورا نہیں ہوگا۔
اس لئے سب کو ہدایت کی جاتی ہے کہ صرف نقل مکانی کی صورت میں کسی بچے کانام خارج نہ کیا جائے اگر ایسا کیا گیا تو سکول پربھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور قانونی کارروائی کی بھی کی جائے۔
اس لئے چھٹیوں کے بعد طلباء کو ان کی تعلیمی زندگی کو جاری رکھنے میں مدد دی جائے، ڈراپ کئے گئے بچوں کی واجبات بھی وصول کیا جائیں گے۔