Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف ریجنل ڈائریکٹر ملتان کی سی ای او ایجوکیشن مظفر گڑھ سے ملاقات

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک پیف پارٹنرز کو سکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سے متعلق درپیش مسائل کے تدارک کے لیے مینیجنگ ڈائریکٹر پیف اسد نعیم کی ہدایت پرپیف ریجنل ڈائریکٹر ملتان مظہر عباس نے چیف ایگزیکٹو آفیسر(ایجوکیشن) مظفر گڑھ سید کوثر حسین بخاری سےملاقات کی ۔جس میں پیف ریجنل ڈائریکٹر مظہر عباس کا کہنا تھاکہ مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے پیف پارٹنرز رجسٹریشن سرٹیفکیٹس نہ ملنے پر بہت پریشان ہیں، پیف پارٹنرز کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر درخواستیں موصول ہو رہی ہیں کہ انہوں نے سکولوں کی رجسٹریشن کے لیے فائلیں مکمل کر کےسی ای او فس میں جمع کروارکھی ہیں اور متعلقہ نمائندے کی جانب سے سکولوں کا وزٹ بھی کیا جا چکا ہے ، جبکہ تاحال متعلقہ ڈیپارٹمنٹس سے سکولوں کے رجسٹریشن سر ٹیفکیٹس جاری نہیں ہورہے۔
انہوں نے بتایا کہ معاہدہ شراکت داری کی رو سے اور پیمنٹس کے حصول کے لیے پیف پارٹنرز پر یہ لازم ہے کہ وہ پیف انتطامیہ کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جمع کروائیں گے۔ بصورت دیگر رجسٹریشن سر ٹیفکیٹس موصول نہ ہونے پر پیف پارٹنرز کی پیمنٹس روک دی جاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرے تمام اضلاع سے پیف پارٹنرز کی جانب سے رجسٹریشن سر ٹیفکیٹس موصول ہو رہے ہیں جبکہ صرف ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے پیف پارٹنرز کے رجسٹریشن سر ٹیفکیٹس جاری نہیں کیے جا رہے جس بنا ء پر سکول مالکان بہت پریشان ہیں۔
جس پر سی ای او ایجوکیشن نے یقین دلایا کہ پیف پارٹنر کے مسائل فوری طور حل کئے جائیں گے، اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جلد از جلد جاری کئے جائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button