Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف نے ایک ارب 66 کروڑ کی ادائیگیاں کردیں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک 7 ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں کو 1 ارب 66 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کر دی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پیف سے منسلک پارٹنر سکولوں کو تمام بقایا جات اور 30 جون 2024تک کی تمام ادائیگیاں کر دی گئی ہیں، تمام پیف پارٹنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کرام اور دیگر عملے کی تنخواہوں کی فوری ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ واجبات پیف پارٹنرز کو اُن کے بنک اکاؤنٹس کے ذریعے ادا کر دیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button