Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کی سکالر شپ کی تقریب، طلباء کو 14 لاکھ روپے دیئے جائیں گے

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) اور پاک عرب ریفائنری کمپنی (پارکو) کے باہمی اشتراک سے اسکالر شپس کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب کا مقصد محض اسکالرشپس کی تقسیم نہیں تھا بلکہ نمایاں تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور صوبہ پنجاب میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کا اظہار بھی تھا۔

تقریب کے دوران 14 طلبہ و طالبات میں فی طالب علم 50 ہزار روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ ہر طالب علم کو مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے کی اسکالرشپ دی جائے گی جو دو اقساط میں ادا کی جائے گی، پہلی قسط 50 ہزار روپے رواں سال جبکہ دوسری قسط 50 ہزار روپے آئندہ سال ادا کی جائے گی۔

تقریب میں چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام طلبہ دور دراز علاقوں کے متوسط اور مستحق طبقات سے تعلق رکھتے ہیں، اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن محنتی اور باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جو قوموں کی تقدیر بدلتا ہے اور پیف ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے اسکالر شپس حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں، محنت اور لگن کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور ملک پاکستان کا نام روشن کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button