منسوخ شدہ سکولوں کے متبادل نئے سکول کھولنے کے فیز 4 کا آغاز کر دیا گیا

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن منظر جاوید علی کے حکم پر منسوخ شدہ سکولوں کی 51 سائٹس پر نئے سکول کھولنے کے لیے فیز 4کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
فیز 4 کے ذریعے صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع سے درخواستیں لی جائیں گی۔
یہ سکول صوبہ پنجاب کے اُن علاقوں میں کھولے جا رہے ہیں، جہاں مختلف وجوہات کے باعث پیف کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام میں سکول منسوخ ہوئے تھے۔
اُن علاقوں میں بچوں کے تعلیمی مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم ڈی پیف منظر جاوید علی نے کیسنل شدہ سکولوں کے متبادل نئے سکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے اِن علاقوں میں موجود بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق فیز 4 میں حال ہی میں کینسل ہونے والے سکولوں کی سائٹس پر موجود دیگر سکولوں کے مالکان درخواستیں جمع کروا سکیں گے ، اور فیز 1،فیز 2اور فیز3میں مشتہر ایسی سائٹس جن کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی یا درخواستیں کوائف مکمل نہ ہونے کے باعث مسترد کر دی گئی تھیں۔
ایسے تمام سکول مالکان بھی فیز 4 میں دوبارہ درخواستیں جمع کر وا سکیں گے۔
مزید برآں آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 27جنوری2023 ہے اور خواہشمند سکول مالکان ضروری کاغذات و دستاویزات متعلقہ پروگرام ڈائریکٹرز کے نام پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن صدر دفتر لاہور میں 30جنوری 2023 تک بذریعہ ڈاک درخواستیں جمع کروائیں گے۔



















