Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنشنرز کی بڑی دھمکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رانا ولایت علی ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری ملتان نے کہا ہے کہ پنشن میں اضافہ کے نوٹیفکیشن میں یہ بات بڑی واضح ہے کہ یکم جولائی 2022 سے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی پنشن میں یکمشت پندرہ فیصد اضافہ کیا جائے گگا، اور سابقہ پنشنرز کی پنشن میں یکم اپریل 2022 سے دس فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

سابقہ پنشنرز کو دس فیصد اضافہ کے ساتھ دی گی پنشن پر یکم جولائی 2022 سے پانچ فیصد اضافہ دیا جانا تھا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افیسران نے پنشن کے نوٹیفکیشن کی اس ہدایت پر عمل نہیں کیا ، جس کے تحت سابقہ پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کرنا تھا ۔

رانا ولایت علی نے کہا ہے کہ یکم جولائی 2022 سے پہلے والے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافہ یکم اپریل 2022 سے شامل کر کے یکم جولائی 2022 سے پانچ فیصد اضافہ دیا جائے، موجودہ بڑھائی گئی پنشن کے تحت سابقہ پنشنرز کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا گیا ہے اگر اگست 2022 کی پنشن میں درستگی کر کے اصل اضافہ کے بقایا جات سمیت پنشن نہ دی گئی تو صوبائی محتسب اعلٰی اور وزیر اعلٰی پنجاب کو شکایت درخواست ارسال کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button