انگلینڈ کی ٹیم کا ملتان میں جشن، ، شہری پریشان اور خوار ہوگئے
انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ روز کراچی روانہ ہو سکی، اب نئے شیڈول کے مطابق آج صبح روانہ ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے شیڈول کے مطابق ٹیم کی نقل وحرکت کو جاری رکھنے کی ہدایت کی ، جس کے بعد ٹیم نے ملتان میں ہی مصروف دن گزارا ۔
انگلش ٹیم نے پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ اور تین میچوں کی سیریز 22برسوں کے بعد جیتنے کا جشن ڈی ایچ اے ملتان کے گالف کورس پر منایا۔
انگلینڈ کی ٹیم نے ملتان ٹیسٹ جیتنے اور تین میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری پانے کے بعد منگل کے روز انگلینڈ کی ٹیم ملتان میں گالف کھیلتی رہی اور پاکستان ٹیم کے کرکٹرز تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے براہ راست کراچی روانہ ہونے کی بجائے مختلف شہروں میں اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ۔
پاکستان کو ملتان ٹیسٹ میں کھیل کے چوتھے دن شکست دینے کے بعد پاک انگلینڈ ٹیموں نے پہلے سے طے شدہ شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے ایک روز قبل ملتان سے روانگی کا فیصلہ کرلیا۔
تاہم انگلش ٹیم نے ملتان سے کراچی کیلئے پرواز بھرنے سے ڈی ایچ اے ملتان کے بین الاقوامی گالف کورس پر اپنی فتح کا جشن منانے کا فیصلہ کیا تو منگل کی صبح کو انگلش ٹیم کو سخت سکیورٹی انتظامات میں گالف کورس ڈی ایچ اے لے جایا گیا۔ جہاں انگلش ٹیم کے لیے کھلاڑی گالف کھلیں گے اور دوپہر کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔انگلینڈ کی ٹیم آج 14دسمبر کو کراچی جائے گی۔
دوسری طرف پاکستان کی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی ملتان سے بذریعہ سڑک لاہور اور دو کھلاڑی بذریعہ جہاز کراچی روانہ ہوئے کھلاڑیوں کے گالف کھیلنے کے لئے روانگی اور واپسی پر چار گھنٹے کےلئے مرکزی شاہراروں پر کرفیو کی کیفیت ہوگئی، جس کے ٹریفک بلاک ہوگئی پولیس شہریوں کو کنٹرول کرتی رہی ۔