Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پیپلز پارٹی نے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کیخلاف 27 فروری سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں، کراچی سے 10 دن میں 34 مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔

لانگ مارچ 27 فروری کو مزار قائد کراچی سے شروع ہوگا، قافلے کا رات کو سکھر میں قیام ہوگا، خورشید شاہ سکھر میں لانگ مارچ کی میزبانی کریں گے، سکھر میں بڑے جلسے سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

اس کے بعد 28 فروی کولانگ مارچ رحیم یارخان میں پڑاؤ ڈالےگا، لانگ مارچ یکم مارچ کو ملتان پہنچےگا جہاں یوسف رضاگیلانی میزبانی کریں گے، 2 مارچ کو لانگ مارچ چیچہ وطنی پہنچےگا، جہاں ایک لاکھ افراد کو اکٹھا کیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق 3مارچ کو لانگ مارچ کے شرکاء لاہور پہنچیں گے، رات کو بڑا جلسہ ہوگا، 4 مارچ کولانگ مارچ کےشرکا لاہور سے وزیر آباد پہنچیں گے، 5 مارچ کولانگ مارچ وزیر آباد سےگوجر خان پہنچےگا۔

شیڈول کے مطابق 6 مارچ کو پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچےگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button