Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین بورڈز کی تعیناتی کا فیصلہ

حکومت نے پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین بورڈز کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کیلئے نئی پالیسی تیار کرلی، نئی پالیسی کی منظوری کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی، سمری منظوری کے 1ماہ بعد مستقل چیئرمین کی تعیناتی کیلئے اخبار میں اشہتار دیا جائے گا۔
نئے رولز کے مطابق پرائیویٹ امیدوار بھی چیئرمین کی سیٹ کیلئے اپلائی کرسکیں گے، نئی پالیسی سے چیئرمین، کنٹرولر اور سیکرٹری بورڈ کی تقرری بھی مستقل بنیادوں پر کیجائے گی، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئر مین کا اضافی چارج متعلقہ ضلع کے کمشنرز کے پاس ہے۔



















