Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی منظور

وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے حکومتی امیدوار چوہدری پرویز الہٰی اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے حکومت کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الہٰی اور متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے ووٹنگ کل صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وزارت اعلیٰ کے حصول کیلیے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی سے ناراض چھینہ گروپ کے 14 اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کیا تھا ، جب کہ آج ترین گروپ کے3ارکان اسمبلی نے پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع ق لیگ کے مطابق حمایت کرنے والوں میں امیرمحمد، عبدالحئی اور رفاقت گیلانی شامل ہیں، تینوں ارکان اسمبلی مونس الہٰی کے ساتھ ہی اسمبلی پہنچے۔

ق لیگ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ترین گروپ کے مزید ارکان اسمبلی جلد ہی ہمارےساتھ ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button