موبائل مارکیٹنگ پر پی ایچ ڈی مکمل

Lبہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی پی ایچ ڈی سکالر ندا ظہیر نے موبائل مارکیٹنگ پر پی ایچ ڈی کی تحقیق کی، اور کامیابی سے اپنی پی ایچ ڈی کا مجلسی دفاع کیا۔
سکالر ندا ظہیر کے پی ایچ ڈی تھیسس کے بیرونی ممتحن ڈاکٹر رضوان دانش پنجاب یونیورسٹی نے محقق ندا ظہیر اور سپروائزر ڈاکٹر محمد رضوان کو اعلی تحقیقی کام کرنے پر مبارک باد دی۔
اس موقعہ پر ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمان عباسی ، ڈاکٹر محمد حسن بچہ ، ڈاکٹر محمد رضوان ، ڈاکٹر ندیم احمد شیخ، ڈاکٹر جاوید اقبال ، ڈاکٹر زبیر احمد ، ڈاکٹر ہارون حفیظ ، ڈاکٹرنوشین ثروت بھی موجود تھیں۔
پی ای ڈی سکالر ندا ظہیر نے اپنی ریسرچ سے متعلق بتایا کہ اس مطالعہ کے مضمرات خاص طور پر آن لائن خوردہ نوش کے لیے موبائل اپلیکیشن پیج کو ڈیزائن کرنے کے لیے ہیں، جو تفریحی اور آن لائن شاپنگ میں خطرات کی تلافی کے لیے حس اور سماجی اپیل کو متاثر کرتا ہے۔
گاہک کی برقراری اور وفاداری کو بڑھاتی ہے۔ سیلز سپورٹ فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ایپ کا ہونا آپ کو مصنوعات اور خدمات کا مظاہرہ کرنے ، کلائمکس سے رابطہ قائم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
آپ صارفین کو بہتر کسٹمر تجربہ دے سکتے ہیں، ایسپس لوڈ ہونے کا وقت موبائل سائنس سے زیادہ تیز ہے۔


















