Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی: ڈاکٹر محمد بلال کی زیر صدارت پی ایچ ڈی ڈیفنس کا انعقاد

یونیورسٹی گیلانی لاء کالج، بی زی یو ملتان میں پرنسپل ڈاکٹر محمد بلال کی زیر صدارت پی ایچ ڈی ڈیفنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر سمزہ فاطمہ (سابق پرنسپل، یونیورسٹی گیلانی لاء کالج) کے پی ایچ ڈی اسکالر مرزا خرم بیگ نے کامیابی سے اپنا تحقیقی مقالہ (تھیسس) کا دفاع کیا۔
ان کے مقالے کا عنوان “پاکستان اور برطانیہ میں غیر ملکی تجارتی ثالثی کے ایوارڈز کی شناخت اور نفاذ” تھا، اس تحقیقی مقالے کی بیرونی ممتحن ڈاکٹر فوزیہ نسیم، اسسٹنٹ پروفیسر، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد تھیں۔



















