شعبہ اسلامیات، زکریا یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی سکالرز کا پبلک ڈیفنس

ادارہ علوم اسلامیہ،بہاء الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان کے دو پی ایچ ڈی اسکالرز کا مجلسی دفاع منعقد ہوا، پہلے سکالر جاوید اقبال کا ’’اسلامی سیاست کا جدید بیانیہ: وائل حلاق کی فکر کا اسلام کی روشنی میں تحلیلی جائزہ ‘‘کے عنوان سے مجلسی دفاع شروع ہوا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ادارہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر منزہ حیات ، ڈین فیکلٹی آف لینگویجز اینڈ اسلامک سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب اور بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر سعد صدیقی موجود تھے۔
پی ایچ ڈی سکالر جاوید اقبال نے اپنے موضوع کی پریزنٹیشن دی، جس کے بعد ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کی گئی ۔
دوسرے سکالر محمد اقبال آصف نے “Martin Lings’ Understanding of Sufism: An Analytical Study” کے عنوان سے اپنے مقالہ کی پریزنٹیشن دی، ان کے پہلے ممتحن پروفیسر ڈاکٹر غلام شمس الرحمن نے بھی اس مجلسی دفاع میں آن لائن شرکت کی۔



















