Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پی ایچ ڈی سکالر محمد اقبال کا مجلسی دفاع

شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریونیورسٹی ملتان کے پی ایچ ڈی سکالرمحمد اقبال کا مجلسی دفاع ہوا۔

محمد اقبال کے سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود تھے، جبکہ بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر حافظ منیر احمد خان ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز جام شورو یونیورسٹی سندھ تھے۔ م

مقالے کاعنوان ’’معاشرتی رویوں کی تشکیل میں دینی مدارس کے نظام تعلیم کا کردار ۔ جنوبی پنجاب کا خصوصی مطالعہ ‘‘ تھا۔

محقق محمد اقبال کی تحقیق کا مرِکزی خیال یہ ہے کہ موجودہ دینی مدارس کے نظام تعلیم میں سائنسی تعلیم کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق شامل کیاجائے۔

نیز تمام مدارس کا ایک مشترکہ نصاب ہو ۔ اور تمام مسالک کی باہمی رضا مندی سے ایک مشترکہ وفاق بنایا جائے۔پورا قرآن مجید شامل نصاب ہو۔ سیرت النبی کو دینی مدارس کے نصاب میں شامل کیاجائے۔ فقہ کو تقابلی مطالعہ کے طور پر پڑھایا جائے۔

نیز مغربی فکر کو نظرانداز کرنے کی بجائے مغربی فکر اور انگریزی تعلیم کو تنقیدی مطالعہ کے لیے استعمال کیاجائے۔

مدارس کے علماء کو قرآن اور تجوید سے قرآن پڑھانے کے لیے سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں تعینات کیاجائے۔

مجلسی دفاع کے موقع پر چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، ڈاکٹر محمد ادریس لودھی ، ڈاکٹر حامد ، ڈاکٹر رضیہ شبانہ ، ڈاکٹر منزہ حیات ، ڈاکٹر فریدہ یوسف ، ڈاکٹر قاریہ نسرین اختر ، ڈاکٹر سائرہ ، اساتذہ و سکالرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button