Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی اور کانگرس نے بھی ہاکی بورڈ بنانے کی حمایت کر دی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹیو کمیٹی اور کانگریس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے اولمپئنز اور کانگریس ممبران نے شرکت کی۔

ایگزیکٹو کمیٹی اور کانگریس نے پاکستان ہاکی بورڈ کے قیام کی بھرپور حمایت کر دی۔ شرکاء کے مطابق ہاکی بورڈ بننے سے آمدنی کے ذرائع بڑھیں گے، سپانسرشپ اور فنڈنگ کے نئے دروازے کھلیں گے اور قومی کھیل کے ڈھانچے کو مضبوط بنایا جاسکے گا۔

اجلاس میں ملک بھر میں ہاکی کلبز کی سکروٹنی کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام کلبز کو رجسٹریشن کا مکمل حق دیا جائے گا۔ رجسٹریشن کا عمل 15 دسمبر سے شروع ہوگا ۔ جو 30 دسمبر تک جاری رہے گا یکم جنوری سے 15 جنوری تک رجسٹریشن کلبز کی سکروٹنی ہوگی اس کے بعد کلبز الیکشن یکم فروری سے 10 فروری تک صوبائی الیکشن اور 15 فروری 2026 کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الیکشن ہونگے۔

کانگرس اجلاس میں اس بات کی بھی منظوری دی گئی کہ ملک بھر میں ہاکی کلبوں اور ان کے پلیئرز کی رجسٹریشن آن لائن ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوگا کہ ملک بھر کے کلبوں کی رجسٹریشن ایک پورٹل پر آن لائن ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button