Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی اداروں میں بچوں کی جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی l

محکمہ سکولز نے تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد کرنے پر مکمل پابندی لگا دی۔
اس سلسلے میں جاری احکامات میں کہاگیا ہےکہ بچوں پر تشدد کسی بھی طرح کی سزا دینے پر مکمل پابندی ہے مگر مشاہدے میں آیا ہے کہ بعض سکولوں کے اساتذہ اس قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں ، شہری اور دیہی علاقوں کے کچھ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء کو سزا دینے کے واقعات ہوئے جو افسوس ناک ہیں۔
تمام سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی سرگرمی کو مانیٹرکریں اور ذمے داری کے خلاف کارروائی کریں اوراس حوالے سے شعوری مہم چلائیں تاکہ تمام بچوں کو اس قانون بارے آگاہی ہوسکے ۔




















