انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ پائیلٹ سیکنڈری سکول ملتان نے جیت لی
ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ملتان بیس بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہونے والی انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ پائیلٹ سیکنڈری سکول ملتان نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گلگشت کو دو سکور سے ہراکر جیت لی۔
تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی عامر کریم خان ڈپٹی کمشنر ملتان تھے۔
اس موقع پر رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر۔فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر۔نور خان قیصرانی تحصیل سپورٹس آفیسر۔محمد جمیل کامران ڈاڑیکٹر ایونٹ۔محمد شریف اے ای او فزیکل ایجوکیشن۔اشفاق انصاری ایونٹ کواڈینیٹر۔ ملک ممتاز بھٹہ صدر ملتان بیس بال ایسوسی ایشن۔ملک جہانگیر احمد انصاری۔پرنسپل پائیلٹ سکول۔موجود تھے۔
محمد جمیل کامران نے معزز مہمان کو بتایا کہ ملتان میں بیس بال کا بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے۔پاکستان کی سطح پر پچاس سے زائد کھلاڑی اپنے شہر کا نام روشن کرتے رہے ہیں۔
عامر کریم خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے۔کہا کہ ملتان میں بیس بال کا اتنا ٹیلنٹ قابل فخر ہے۔اور سب سے بہترین یہ ہے کہ سکول لیول پر اتنا ٹیلنٹ نظر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں بیس بال کا مستقبل تابناک ہے۔
دریں اثناء فائنل میچ میں پائلیٹ سکول ملتان نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ماڈل سکول گلگشت کو دو سکور سےہرادیا۔پائیلٹ سکول نے حماد کے دو سکور۔جبکہ عمروارث اور صدیق کے ایک ایک سکور کی بدولت سات رنز بنائے۔ماڈل سکول محمد عباس اور محمد جنید کے دو دو سکور کی بدولت پانچ سکور بناسکی۔عمر وارث نے شاندار پچنگ کا مظاہرہ کیا۔
آخر میں معزز مہمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔میچ آفیشلز میں عثمان شوکت۔سمیرزوار۔بلال حنیف۔محمد مرسلین۔افراز ملک شامل تھے۔



















