جنوبی پنجاب کے سکولوں میں آشوب چشم کا مرض پھیل گیا
ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے سکولوں میں آشوب چشم پھیلا ہوا ہے، جس کا وار اس وقت سکولوں پر ہوا ہے۔ جنوبی پنجاب کے سکولز اس کی لپیٹ میں آگئے ہیں، کلاس میں ہر تیسرا بچہ آشوب چشم کا شکار نظر آتا ہے۔
جس پر محکمہ سکولز نے الرٹ جاری کردیا ہے اور تمام سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس وبا سے نمٹنے کےلئے فوری اقدامات کریں ، اس بیماری کا شکار بچے کو دوسرے بچوں سے الگ بٹھائیں ،اس کے والدین کو بلا کر اس بیماری بارے بتائیں، اور اس کو طبی امداد میں دیں ۔
بچوں میں بیماری بارے آگاہی دیں، آگاہی بینر آویزاں کئے جائیں، جن پر احتیاطی تدابیر درج ہوں، بچوں کو بتایا جائے کہ متاثر شخص سے ایک فاصلہ رکھ کر بات کی جائے، ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے ،کھانے پینے کی برتن ایک دوسرے کا استعما ل نہ کریں۔
متاثر طالب کو بار بار آنکھوں میں صاف پانی کے چھنٹے مارنے کی ہدایت کی جائے، اور ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا کہا جائے ۔