Breaking NewsNationalتازہ ترین
ایم کیوایم کے تمام گروپوں کو متحد کرنے کا پلان تیار

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری امریکہ سے پاکستان واپس آنے سے قبل دبئی میں موجود ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے اہم ملاقات کریں گے، جہاں ایم کیو ایم کے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔
اس سے قبل سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ایم کیو ایم سے ناراض رہنما فاروق ستار بھی ملاقات کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان، ایم کیو ایم حقیقی، پاک سر زمین پارٹی، اور ڈاکٹر فاروق ستار اردو بولنے والے کے ووٹ تقسیم نہ ہونے پر متفق ہو چکے ہیں، اور مشترکہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
بابر غوری کی پاکستان آمد بھی ایم کیو ایم کے تمام گروپوں کو متحد کرنے کی کڑی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پا گئے ہیں۔


















