Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا گیا

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پلانٹ فار لائف سوسائٹی زرعی جامع ملتان کے ذیر اہتمام پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا گیا۔

جس میں طلباء و طالبات نے بھر پر شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز پر کیمپس میں آگاہی واک کی گئی، جس کے بعد طلباء و طالبات نے اپنے پروجیکٹ پر شرکاء کو آگاہی دی۔

طلباء و طالبات نے کیمپس میں شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیا اور پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے اپنے حصے کا ایک پودا لگایا۔

پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے اس دن کی اہمیت کے حوالے سے طلباء کو یونیورسٹی کے اندر اور ملتان شہر کو موسم بہار میں بھرپور پودے لگانے کی ہدایت کی تاکہ ملتان اور جنوبی پنجاب کو سر سبز کرنے میں طلباء اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button