Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں شجرکاری مہم

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ایگرانومی میں دعوت اسلامی کے تعاون سے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر ثاقب عطیل نے پودا لگاکر افتتاح کیا ۔
اس موقعہ پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ، ڈاکٹر فیاض الحسن ساہی ، ڈاکٹر شبیر حسین ، ڈاکٹر مبشر حسن ، ڈاکٹراحسان بھابھہ، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر راشد محمود ، ڈاکٹر محمد عرفان اور دعوت اسلامی کے نمائندوں نے پودے لگائے ۔
ڈاکٹر ثاقب عطیل نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شجرکاری ملک کے لیے ضروری ہے، کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا پاکستان پربھی اثر ہورہاہے۔
آنے والی نسلوں کے لیے درختوں کا اہم کردار ہے۔
ڈین ڈاکٹر حکومت علی نے کہا کہ درخت لگانا نیکی ہے۔
ڈاکٹر احسان بھابھہ نے بتایا کہ شجرکاری مہم کے لیے پودے دعوت اسلامی نے فراہم کیے تھے۔ یہ شجرکاری مہم 14اگست تک جاری رہے گی۔


















