ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں شجرکاری مہم کا آغاز

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا۔
اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نوید نے پودا لگاکر مہم کا اآغاز کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر شیروانی،پروفیسر آفتاب خان خاکوانی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر نوید کا کہنا تھا کہ احول کو بہتر بنانے کےلیے درخت انتہائی اہم کردار اداکرتے ہیں ، ہمیں چاہئے کہ قدرت کے اس انمول تحفے کو ضیاع ہونے سے بچائیں اور جہاں تک ہو درختوں کی حفاظت کریں تاکہ فضا صاف رہے جس سے ہر ذی روح مستفیض ہوتا ہے۔
ماحولیاتی آلودگیوں سے چھٹکارا پانے کا ایک ذریعہ شجر کاری ہے ۔ کیوں کہ درخت اور پودے ، فضائی آلودگیوں کے دشمن ہیں ۔ مسموم فضاؤں کو درخت کی تازہ اور صاف و شفاف ہوائیں ختم کردیتی ہیں ۔ شجر کاری اور پیڑ پودے لگانے سے ملک و معاشرے میں خوب صورتی پیدا ہوتی ہے ایمرسن یونیورسٹی میں بھی وزیر اعظم کے وژن کے مطابق پودے لگائے جائیں گے۔
اس سلسلے میں تمام شعبوں کو ٹاسک دیا جائے گا کہ وہ پودے لگائیں ، اور ان کی دیکھ بھال بھی یقینی بنائیں تاکہ آنے والی نسل کو صاف شفاف ماحول مل سکے ۔



















