ایمرسن یونیورسٹی میں شجر کاری مہم
وائس چانسلر نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، خزانہ دار زرعی یونیورسٹی رفیق فاروقی اور گورنمنٹ کالج زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ڈاکٹر اسرار چوہدری نے ایمرسن یونیورسٹی میں پھل دار پودوں کی پلانٹیشن کا آغاز کیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ پھل دار پودوں کی کاشت غذائیت سے بھرپور تازہ، قدرتی اور کیمیکلز سے پاک خوراک کی فراہمی کا باعث بنتی ہے۔
اپنے دلکش پھولوں، پتوں اور پھلوں سے ماحول کی خوبصورتی کو بڑھاتی ہے، اور دوسرے پودوں اور جانوروں کے لیے سایہ اور پناہ گاہ میں بھی اضافہ ملتا ہے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرکے اور فوٹو سنتھیز کے دوران آکسیجن چھوڑ کر ہوا کے معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ مٹی کے کٹاؤ کو روکنا اور مٹی کی زرخیزی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں 500 کے لگ بھگ پودے لگائے جارہے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 2000 پودوں کی کاشت کی جائے گی۔