Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گرلز کمپری ہنسو ہائیر سکینڈری سکول گلگشت ملتان میں شجر کاری مہم

گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو ہائیر سکینڈری سکول گلگشت ملتان میں لائنز کلب انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 305 این ون زون مکس بی ، ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم اور لیوز کلبز کے تعاون سے شجر کاری کی گئی، پرنسپل مس زریں اختر، میاں وقاص فرید قریشی، محمد ارسلان نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر میاں وقاص فرید قریشی چیف آرگنائزر ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم و چیئرمین ستھرا پنجاب کمیٹی ملتان سٹی ، لیو لائن محمد ارسلان، لیو سویرا خالد، لیو حذیفہ، لیو مریم یامین، لیو عفت اور لیو خدیجہ، رانا اسلم ساغر صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان،مس صائمہ ریاض انچارج پلانٹیشن ،نمبردار محمد اعظم ،مدثر رفیق صدیقی جونئیر کلرک ،تحسین جاوید یوسی ایم او ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ،میاں اویس فرید قریشی ماہر تعلیم , سیکرٹری یونین کونسل غوث شاہ،مس ربیکا اخلاق ڈوگر،محمد محسن سپر وائزر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، میاں اسید بن وقاص فرید قریشی ودیگر شریک تھے۔

اس موقع پر پرنسپل زریں اختر ، میاں وقاص فرید قریشی ، محمد ارسلان ، رانا اسلم ساغر نے کہا کہ صحت مند معاشرے کےلئے شجر کاری مہم وقت کی اہم ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے حصے کا پودا ضرور لگائے اور پودا لگانا سنت نبوی ﷺ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گرمی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کو کم کرنے کےلئے شجر کاری ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں شجر کاری مہم کو کامیاب اور معاونت کرنے پر ہم زون چئیر پرسن لائن الطاف شاہد زون مکس-بی لائینز انٹرنیشنل کا ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا اور سکول میں 100 پودا لگایا یہ پودے ایک دن تن آور درخت بن کر ہماری صحت کا باعث بنے گے لیکن انکی حفاظت کےلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، شجر کاری میں اساتذہ و طالبات نے بھی حصہ لیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button