وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اوگرا نے یکم نومبرسےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی تجویزدی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوگرا اور وزارت خزانہ کیجانب سے قیمتوں میں اضافے کی تجاویزمسترد کردی۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا، حکومت عوام کےریلیف کوترجیح دےرہی ہے اور عوام پرپڑنے والے بوجھ کو حکومت خودبرداشت کررہی ہے۔
یاد رہے اوگرا نے یکم نومبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویزدی تھی۔
وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پٹرول میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پٹرولیم اور جی ایس ٹی پر انحصار کرے گی ، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے اور ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہے۔قیمتیں بڑھنے کی وجوہات 26 اکتوبر تک ڈالر اور خام تیل قیمتوں میں اضافہ ہے ، حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گا۔