Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم نے 120 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں پسے عوام کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیکج ‏‏120ارب روپے کا ہے ، جس سے13بکروڑ لوگ مستفید ہوں گے، 6ماہ تک پیکج کےتحت گھی،آٹا،،دال کی قیمت میں ‏‏30فیصد ڈسکاؤنٹ ملےگا۔
قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس پیکج کےعلاوہ احساس کےتحت 260ارب روپے کے پروگرام چل رہے ‏ہیں، کامیاب پاکستان میں 1400ارب روپے کی فنڈنگ رکھی ہے ۔
2کروڑ خاندانوں کوسبسڈی پیکج سے 13 کروڑ افراد ‏مستفیدہوں گے، 40لاکھ خاندانوں کو کامیاب پاکستان پروگرام سےسودکے بغیر قرضے ملیں گے، جب کہ شہروں ‏میں کاروبار،کسانوں کو زمینوں کیلئے بلا سود 5 لاکھ تک قرضہ دیا جائےگا ۔
خوشی ہے تاریخ کا سب سے بڑا ویلفیئر پروگرام سامنے ‏رکھ رہاہوں احساس پروگرام کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ،جنہوں نے تین سال میں پورے پاکستان کا ‏ڈیٹا مرتب کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب تک ڈیٹا نہیں تھا ہمارے لئے سبسڈی دینا آسان نہیں تھا ، پروگرام سے ملک کو فلاحی ‏ریاست بنانے میں مدد فراہم کرےگا، کبھی بھی پاکستان کے معاشی حالات اتنے برے نہیں تھے جتنے ہمیں ملے، ‏حکومت ملی تو پاکستان کا خسارہ تاریخی تھا مشکل وقت میں مددکرنے پرسعودی عرب ، یواےای اور چین کے ‏شکرگزار ہیں۔
ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا کیونکہ ہمارے پاس ڈالر نہیں تھے۔
گیس کی قیمتوں کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ امریکا میں قدرتی گیس کی قیمت میں 116 فیصد، یورپ میں 300 فیصد جبکہ پاکستان میں گھروں کو دی جانے والی گیس کی کوئی قیمت نہیں بڑھی، سب چیزیں ملک میں پیدا ہوں تو قیمت نہ بڑھنے دیں، جو مہنگائی باہر سے آرہی ہے، ملک میں کشتیوں میں سامان آتا ہے، فریٹ کی قیمتوں میں ساڑھے 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ 3 سے 4 مہینے میں تیل کی قیمتیں 100 فیصد بھی بڑھ گئی ہیں، لیکن ہمارے ملک میں 33 فیصد بڑھی ہے، بھارت میں تیل کی قیمت 250 روپے، بنگلا دیش میں 200 روپے اور پاکستان میں 138 روپے ہے، ابھی سے بتا رہا ہوں کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایک خاندان میں ایک فرد کیلئے سکل ٹریننگ دی جائےگی، 22ہزار نئے چھوٹے کاروباروں ‏کیلئے ہم نے قرضے دیئے اور دو لاکھ لوگوں کو اسکلز ایجوکیشن دےرہےہیں، 60لاکھ اسکالرز شپ اور وظیفے دیں ‏گے جس کیلئے47ارب روپے رکھے ہیں، تعلیم کے ذریعے ہم اپنے نچلےطبقےکو اوپر لاسکتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی خاندان کو ہیلتھ انشورس دینا میرا خواب تھا، ہیلتھ کارڈ پروگرام پورے کےپی میں ‏دے دیاگیا ہے، کےپی میں لوگ کسی بھی اسپتال سے 10لاکھ تک علاج کراسکیں گے جب کہ اسلام آباد میں بھی ‏ہیلتھ کارڈ کی فراہمی شروع کررہےہیں اور پنجاب میں مارچ تک تمام خاندانوں تک ہیلتھ کارڈ آجائے گا۔
کورونا بحران اور چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے ہم ایک سال ملک کو مستحکم کرتے رہے پھر کورونا آگیا گزشتہ ‏‏100سال میں اتنا بڑا بحران نہیں جتنا کورونا سے آیا ۔
کورونا کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے اس مشکل مرحلے ‏سے نمٹنے کیلئےاین سی اوسی کی ٹیم بنائی۔
بھارت میں کورونا کی وجہ سے لوگ اسپتالوں کے باہر پڑے تھے، اگر ‏ہم لاک ڈاؤن کرتے،معیشت کو بند کرتے تو معیشت تباہ ہوجاتی، پاکستان نے جو راستہ اپنایا اس میں بہت بڑی ‏کنٹریبیوشن تھی۔
نریندرمودی نے بھارت میں کرفیو لگایا تو ہم پر دباؤ ڈالا گیا کہ لاک ڈاؤن لگائیں مجھے فخر ہے ‏کہ ہمیں کورونا سے بہتر طریقے سے نکلنے پردنیا میں پذیرائی ملی ۔
ڈبلیو ایچ او اور ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان ‏کی تعریف کی کورونا کی وجہ سے ہندوستان کی معیشت منفی 7فیصد پرپہنچ گئی، امریکا نے لاک ڈاؤن لگایا تو ‏ان کی معیشت نیچے چلی گئی معیشت کو اٹھانے کیلئےامریکا نے 4 ہزار ارب ڈالر خرچ کئے ہم نے اپنی معیشت ‏کو ٹھیک کرنےکیلئے صرف8 ارب ڈالر خرچ کئے۔
ہم لاک ڈاؤن سے بچتے رہے، ہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف گئے۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اپوزیشن سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے کہ بہت مہنگائی ہوگئی ہے دو بڑے خاندانوں سے ‏درخواست ہے 30سال جو پیسہ چوری کیا اس کا آدھا واپس لے آئیں اگر یہ 2خاندان اپنا آدھا پیسہ واپس لائیں ‏توکھانےپینےکی چیزوں کی قیمتیں آدھی کردوں گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button